لندن(این این آئی )برطانیہ میں ایک حیرت انگیز اور خوفناک واقعہ پیش آنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو اس نے لوگوں کو چونکا دیا۔ ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بڑی گیند کے اندر ایک بچے کو تیز ہوا نے 20 فٹ سے زیادہ بلندی سے اڑا کر نیچے پھینک دیا۔ 9 سال کا لڑکا پانی کے تالاب میں تیرنے والی بڑی گیند کے اندر موجود تھا اور چھلانگ لگانے کے لیے درخت پڑ چڑھا تو اس گیند کو ہوا نے تیزی سے اڑا دیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بچے پانی کے تالاب میں بڑی شفاف انفلٹیبل گیندوں کے اندر کھیل رہے ہیں، جب اچانک ایک لڑکا درختوں کے اوپر چڑھتا ہوا نظر آتا ہے۔عملہ اس کو پکڑنے کے لیے بھاگتا ہے۔ ایک تماشائی نے بتایا کہ ہوا کا ایک جھونکا تھاجو اس دیو ہیکل گیند کو پول سے باہر لے گیا جس میں لڑکے کو تھا۔ پھر وہ گیند اور اس کے اندر موجود لڑکا ایک موٹر سائیکل پر گرے۔رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں مرسی سائیڈ پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ دوپہر تقریبا دو بجے یہ اطلاع ملی کہ ایک نو سالہ لڑکا وکٹوریہ پارک می ایک آٹ ڈور فیسٹیول میں زخمی ہوا ہے۔ اسے ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال لے جایا گیا تاکہ اس کے زخموں کا علاج کیا جا سکے۔ پولیس حادثے کی وجہ کی تحقیقات کر رہی ہے ۔معلوم ہوا کہ ایک دوسری دیوہیکل گیند کو بھی طوفان نے ہوا میں کھینچ لیا تھا لیکن اندر موجود بچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔پولیس نے کہا ہم آج ساتھ پورٹ میں ایک بچے کے شدید زخمی ہونے کے بعد معلومات کے لیے اپیل کر رہے ہیں۔ لڑکا جھیل پر ایک پھولنے والی گیند کے اندر تھا جو گھاس پر اترنے سے پہلے غیر متوقع طور پر ہوا میں اڑ گئی۔