جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی لیڈر شپ نے ایجنڈے کے تحت آئی ایم ایف کیساتھ بیک آؤٹ کیا، فیاض چوہان

datetime 7  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف لیڈر شپ نے ایجنڈے کے تحت آئی ایم ایف کیساتھ بیک آؤٹ کیا۔منگل کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ فروری کے مہینے میں پیٹرول سستا کیا گیا

جو آئی ایم ایف کے معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی تھی۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کو جان بوجھ کے سبوتاژکیا گیا، یہ اقدام عوام کے ذہنوں کے اندر موجودہ حکومت کے خلاف نفرت پیدا کرنے کے لیے کیے گئے، طے یہ ہوا تھا کہ ایجنڈے کے تحت آئی ایم ایف موجودہ حکومت کے ساتھ تعاون نہ کرے۔سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ مجھے طلال چوہدری یا شہباز گل بننے کا کوئی شوق نہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان کی معاشرت کو تباہ کیا گیا، پاکستان کے دشمنوں نے ففتھ جنریشن وار کا ٹول استعمال کر کے جنگ چھیڑی۔پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما نے کہا کہ جس ملک کی فوج مضبوط ہے اس کو کوئی ہرا نہیں سکتا، پاک فوج اور عوام کے مابین نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں نے پاک فوج کے خلاف محاذ کھولنے کے لیے سوشل میڈیا وار شروع کی، ہمیں بتایا گیا حقیقی آزادی کی جنگ امریکا کے خلاف ہے۔انہوںنے کہاکہ پھر امریکی سازش پیچھے رہ گئی اور افواج پاکستان سے آزادی حاصل کرنے کا نعرہ لگایا گیا، سوشل میڈیا پر امریکا اور برطانیہ سے پاک فوج کے خلاف مہم چلائی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…