لندن ( این این آئی) امریکہ میں ہونے والی میجر لیگ کرکٹ کے لئے پاکستانی کرکٹرز سے بھی رابطے کیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میجر کرکٹ لیگ کے لئے پاکستان کے 4 سے زائد کرکٹرز کے ساتھ رابطے ہوئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ میجر لیگ کرکٹ کے لئے ٹاپ کرکٹرز سے معاہدے ہونے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ میجر لیگ کرکٹ کا انعقاد 13سے 30جولائی تک امریکہ میں ہوگا۔