منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

بلوچستان اور خیبر پختونخواء پولیس نے فوج سے بھی بڑھ کر کام کیاہے،کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل آصف غفور

datetime 26  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ( این این آئی) کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخواء پولیس نے فوج سے بھی بڑھ کر کام کیاہے،وقت کے ساتھ ساتھ خطرات بدلتے جا رہے ہیں،ففتھ جنریشن وار کے ذریعے دشمن ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں ۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو یومِ تکریم شہداء پاکستان کے حوالے سے سینٹر ل پولیس آفس میں شہداکے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ کوششوں اور قربانیوں کے بعد ایک آزاد مملکت حاصل ہواہے مضبوط ریاست کیلئے مضبوط فوج ناگزیر ہے وقت کے ساتھ ساتھ خطرات بدلتے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پولیس گزشتہ 20 سے 25 سالوں سے دہشتگردی کا سامنا اور مقابلہ کررہی ہے بلوچستان اور خیبر پختونخواء پولیس نے فوج سے بھی بڑھ کر کام کیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ روایتی جنگ کے بعد ہم اس جنگ میں آگئے جو شہروں میں لڑی جارہی ہے ہم اس وقت ففتھ جنریشن وار میں ہیں اور ہمیں اس جنگ کے خلاف متحد ہونا ہوگا، ففتھ جنریشن وار میں دشمن ہمیں تقسیم کرنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان جیسے صوبے میں ففتھ جرنیشن وار کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جاتی ہے بلوچستان میں بھی دشمن کو ناکامی کاسامناکرناپڑاہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…