اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے پیٹرولیم ڈویڑن میں میگا کرپشن کیس دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا، اسلام آباد، کراچی اور ملتان زونز میں تحقیقات کی جائیں گی۔پیٹرولیم ڈویژن میں میگا کرپشن کیس میں کرپشن انکوائری رپورٹ نے 2007ء تا 2009ء آڈٹ پیراز میں ملزمان کو کلئیر قرار دیا تھا تاہم ایف آئی اے کی جانب سے کیس دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ایف آئی اے نے اسلام آباد، کراچی اور ملتان زون کو انکوائری شروع کرنے کا حکم جاری کردیا۔یاد رہے کہ پی ایس او نے 158 (15 کروڑ 80 لاکھ) روپے کا ہائی اسپیڈ ڈیزل بغیر لوکل ایل سی کے فروخت کیا تھا۔پاکستان اسٹیٹ آئل کو مقررہ مدت میں رقم کی ادائیگی نہیں ہوئی، ادائیگی نہ ہونے پر پی ایس او نے متعلقہ کمپنی کیخلاف کیس فائل بند کردی تھی۔