ملتان(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی جاوید اختر انصاری نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعے کے بعد میں پارٹی کا ٹکٹ بھی واپس کرتا ہوں اور پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔میڈیا سے گفتگو کے دور ان انہوںنے 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے کہا ہے کہ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔