لاہور ( این این آئی) انسداد دہشت گردی عدالت سابق گورنر پنجاب اور پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 جون تک توسیع کردی۔جناح ہائوس میں توڑ پھوڑ اور جلائو گھیرائو میں گرفتار تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہتھکڑی لگا کر لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل کی عدالت میں پیش کیا گیا۔تفتیشی افسر نے عمر سرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرلیا، اور پی ٹی آئی رہنما کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 جون تک توسیع کردی۔