نوشہرہ (این این آئی)جعلی پولیس مقابلے کا انکشاف رسالپور پولیس کے ہاتھوں بے گناہ نوجوان والدین کے سامنے موت کے گھاٹ اتار دیا ، نوجوان کی والدہ انصاف کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئی۔نوشہرہ کے علاقہ بہرام کلے کی رہائشی معمر خاتون قدر بیگم نے میڈیا کو اپنی فریاد سناتے ہوئے بتایا کہ
گزشتہ روزتھانہ رسالپور کے ایس ایچ او اشفاق نے اپنی دیگر نفری کے ہمرا ہ چادر اور چاردیوری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ہمارے گھر پر چھاپہ مار ا اور ہم پر الزام عائد کیا کہ تمہارے گھر میں ملزمان اشتہار موجود تھے جب میرے بیٹے نے کہا کہ یہ جھوٹ ہے تو انہوںپولیس نے میرے بیٹے سلیمان کو زبردستی اٹھانے کی کوشش کرتے ہوئے موبائل وین میں ڈالنے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام رہے جس پر پولیس نے میرے انکھوں کے سامنے میرے جواں سالہ بیٹے سلیمان ولد طفیل پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے باعث میرا بیٹا سلیمان جاں بحق ہو گیا ، اور پولیس اپنے خلاف موجود ثبوت مٹاکر اس تمام کاروائی کو جعلی پولیس مقابلے کا رنگ دیا انہوں نے مزید کہا کہ ہم چیف جسٹس آف پاکستان ،وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ آئی جی پی اختر حیات گنڈا پور اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہماری داد رسی کریں بصورت دیگر ہم راست اقدام اٹھانے پر مجبو ر ہو جائیں گے ۔