اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی نے جو کام کیا ہے وہ میرے خیال سے کوئی دشمن بھی نہیں کرسکتا، اس غلط فہمی کے اندر بہت بڑا رول عارف علوی کا ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف پر پابندی نہیں لگنی چاہیے لیکن جو کام کروا دیے گئے ہیں، وہ پابندی کے لیے کافی ہیں، اگر آپ کہیں کہ پابندی والے کام نہیں کیے، پابندی سے زیادہ والے کام کردیے۔