لودھراں (این این آئی)لودھراں میں سوتیلی ماں نے اپنے دو بیٹوں کو جائیداد کا وارث بنانے کے لیے 10 سال کے سوتیلے بیٹے کو مار ڈالا۔ پولیس کے مطابق سوتیلی ماں زینت نے پہلے بچے کو زہریلی چیز کھلائی ،بیہوش ہونے پر اسے کرنٹ لگایا اور پھر گردن میں پھندا لگا کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق خاتون نے قتل کر کے حادثے کا رنگ دینے کی کوشش کی تاہم ہسپتال میں ڈاکٹروں نے گلے میں پھندے اور انگلیوں پر کرنٹ کے نشان دیکھ کر پولیس کو بلالیا۔پولیس کے مطابق ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس نے اعتراف جرم بھی کر لیا جبکہ بچے کے والد اور سوتیلی ماں سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔