منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

شہزادہ ہیری کی برطانیہ میں پولیس تحفظ کی فراہمی کی درخواست مسترد

datetime 24  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)لندن کے ایک جج نے شہزادہ ہیری کے وکلا کی جانب سے برطانوی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف کی گئی اپیل کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ شہزادہ ہیری کو برطانیہ کے دورے کے دوران پولیس تحفظ فراہم کرنے کی اجازت نہ دی جائے چاہیوہ اپنی جیب سے ہی اس کا خرچہ کیوں نہ کریں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہائی کورٹ کے جج نے کہا کہ برطانوی حکومت نے اپنے اختیارات سے تجاوز نہیں کیا جب اس نے برطانیہ میں رہتے ہوئے انہیں تحفظ فراہم کرنے سے انکار کیا۔برطانوی حکومت نے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کے 2020 میں شاہی فرائض چھوڑنے اور کیلیفورنیا منتقل ہونے کے بعد انہیں پولیس تحفظ فراہم کرنا بند کر دیا تھا۔ ہیری نے کہا کہ وہ اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ برطانیہ کا دورہ کرتے ہوئے خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتے۔یہ معاملہ پچھلے ہفتے اٹھایا گیا تھا جس دن ہیری اور میگھن نے نیویارک کے ایک پولیس اسٹیشن میں پاپرازیوں سے بچنے کی کوشش کی تھی، جب ایک ترجمان نے کہا تھا کہ وہ ایک تقریب میں شرکت کے بعد فوٹوگرافروں کے “تباہ کن کار کے تعاقب” میں پھنس گئے تھے۔ہیری نے حکومت کی طرف سے تحفظ فراہم کرنے سے انکار کے فیصلے کے خلاف اپیل کی۔ ان کی اس اپیل کا ہتک عزت یا فون ہیکنگ کے الزامات پر برطانوی ٹیبلوئڈ پبلشرز کے خلاف لندن کی عدالتوں میں پانچ میں سے صرف ایک مقدمہ ہی نہیں سنا جا رہا ہے۔ہیری اگلے ماہ ڈیلی مرر کے پبلشر کے خلاف مقدمے میں گواہی دینے والا ہے کہ اخبار نے 1990 کی دہائی سے ڈیوک کے بارے میں درجنوں مضامین کے لیے مواد اکٹھا کرنے کے لیے غیر قانونی طریقے استعمال کیے تھے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…