منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

برٹش ایئرویز نے حجاب آپشن کے ساتھ نئی وردی متعارف کرا دی

datetime 24  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی )برطانیہ کی قومی فضائی کمپنی برٹش ایئرویز(بی اے)نے اپنی نئی وردی ملازمین میں تقسیم کرنا شروع کر دی ہے۔اسے فیشن ڈیزائنر سیوائل رو اور درزی اوزوالڈ بوتینگ نے تیارکیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی فضائی کمپنی کی وردی میں گذشتہ قریبا بیس سال میں یہ پہلی بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔

اس میں مردوں کے لیے تیار کردہ تھری پیس سوٹ اور خواتین کے لیے کئی اختیار(آپشنز)شامل ہیں۔ان میں خواتین عملہ کے لیے ایک جدید جمپ سوٹ متعارف کروایا گیا ہے اوریہ کسی بھی ایئرلائن میں متعارف کردہ پہلا لباس ہے۔اس نئی وردی میں حجاب کا آپشن اور نیم آستین والی شرٹ بھی موجود ہے۔برٹش ائیرویز کا کہناتھا کہ نئی وردی کے رنگ طیارے کے پر کے اوپر ہوا کی نقل و حرکت سے متاثر ہے جبکہ حجاب کو ثقافتی اور مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہوئے آرام اور سہولت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔جیسے جیسے عملہ نئی یونیفارم پہننا شروع کرے گااور اپنے جولین میکڈونلڈ کپڑے واپس کرے گا توانھیں خیراتی اداروں کو عطیہ کردیا جائے گا یا کھلونے اور ٹیبلٹ ہولڈرز جیسی اشیا بنانے کے لیے دوبارہ استعمال میں لایا جائے گا۔ کچھ ٹکڑوں کو ایئر لائن کے میوزیم کے مجموع میں شامل کیا جائے گا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…