منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

معروف گلوکارہ نے کیلیفورنیا میں مہنگا ترین گھر خرید لیا

datetime 23  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا (این این آئی) امریکی گلوکارہ اور سانگ رائٹر بیونسے اور ان کے شوہر جے زی نے کیلیفورنیا میں مہنگا ترین گھر خرید لیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس شاندار حویلی نما گھر کی قیمت 200 ملین ڈالرز بتائی جا رہی ہے

جو پاکستانی روپے کے لحاظ سے تقریباً 57 ارب روپے بنتی ہے۔غیر ملکی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ کیلیفورنیا کے علاقے مالیبو میں واقع یہ گھر ریاست میں اب تک فروخت ہونے والی سب سے مہنگی جائیداد ہے۔30 ہزار مربع فٹ رقبے پر مشتمل اس گھر کو پرٹزکر انعام یافتہ جاپانی ماہر تعمیرات ٹاڈا اینڈو نے ڈیزائن کیا تھا، اس محل جیسے گھر کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ بحرالکاہل کا شاندار نظارہ پیش کرتا ہے۔لاس اینجلس ٹائمز کی خبر کے مطابق اس گھر میں ایک بڑا سوئمنگ پول بھی ہے، یہ ایک ایل شکل کی حویلی ہے جس میں بڑے بڑے باغ، ساحل کے نظارے اور پْرآسائش چیزیں شامل ہیں۔یہاں یہ بات جان کر حیرانی ہوگی کہ اس پوری حویلی میں فرش سے چھت تک شیشے کی دیواریں اور کنکریٹ کے دالان ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…