اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیر اعظم عمران خان دور حکومت کے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میرے مطابق خان صاحب کی گرفتاری کے 80 فیصد امکانات نہیں ہیں، خان صاحب آپ خیریت سے نیب کورٹ پہنچیں اور خیر سے واپس آئیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ آپ کے مطابق آپ کی گرفتاری کے 80 فیصد امکانات ہیں اور میرے مطابق 80 فیصد امکانات نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کو ہمیشہ کی طرح غلط اطلاع دے کر مس گائیڈ کیا جا رہا ہے۔فیصل واوڈا کے مطابق سر اب بھی آپ نہیں سمجھیں گے تو پھر کب؟