پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

190 ملین پاؤنڈ کی رقم سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں موجود ہے، عمران خان کا نیب میں جواب

datetime 23  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نیب کے نوٹس کا تحریری جواب جمع کرادیاجس میں کہا گیا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کی رقم سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں موجود ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے نیب کے 19 مئی کے نوٹس کے جواب میں کہا کہ اس رقم سے کسی قسم کا کوئی ذاتی فائدہ نہیں اٹھایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے یا میری اہلیہ نے بطور ٹرسٹی کسی اراضی یا دیگر ذرائع سے مالی فائدہ نہیں اٹھایا۔انہوںنے کہاکہ نیب کی جانب سے کرپشن کے الزامات من گھڑت، بے بنیاد، بدنیتی پر مبنی ہیں، نیب کی جانب سے ضروری دستاویزات فراہم نہ کرنے کا الزام بھی غلط ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ نیب انکوائری رپورٹ 9 مئی کو میری غیر قانونی گرفتاری کے بعد ملی جو پولیس لائنز میں رہ گئی، درخواست ہے انکوائری رپورٹ کی ایک کاپی زمان پارک رہائشگاہ پر پہنچائی جائے۔انہوںنے کہاکہ نیب میں پیش ہونے سے قبل جمع کرائے گزشتہ جواب میں اپنے اعتراضات سے آگاہ کرچکا ہوں۔انہوں نے کہا کہ نیب کے طلبی نوٹس کے جواب میں میری دسترس میں موجود تمام دستاویزات جمع کرائی جاچکی ہیں۔عمران خان نے تحریری جواب میں کہا کہ نیب کے بھیجے نوٹس سے واضح ہے کہ ان الزامات کی بنیاد وفاقی کابینہ کی جانب سے دسمبر 2019 میں رازدارانہ معاہدے کی منظوری ہے۔انہوں نے کہا کہ کابینہ نے اس رازدارانہ معاہدے کی منظوری متفقہ طور پر قانون کے مطابق دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…