لاہور(این این آئی)لاہور کے جناح ہائوس میں توڑ پھوڑ اور جلائو گھیرائو کیس میں مطلوب معروف فیشن ڈیزائنر و پاکستان تحریک انصاف کی سپورٹر خدیجہ شاہ کوگرفتارکرلیاگیا۔گزشتہ دنوں فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی آڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا کہا تھا مگر پولیس کو گرفتاری دینے کے بجائے وہ گھر سے فرار ہوگئیں تھیں۔پولیس کے مطابق جناح ہائوس میں توڑ پھوڑ اور جلائو گھیرا ئوکیس میں مطلوب خدیجہ شاہ کوگرفتارکرلیاگیا ہے۔خدیجہ شاہ سابق آرمی چیف جنرل آصف نواز جنجوعہ کی نواسی اور سابق وزیرخزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی ہیں۔