منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ریانہ برناوی اسپیس ایکس کے ذریعے تاریخی خلائی مشن پر جانیوالی پہلی سعودی خاتون

datetime 22  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)اسپیس ایکس کا تاریخی خلائی مشن سعودی خاتون و مرد خلا باز سمیت 4 خلا بازوں کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے لے کر روانہ ہوا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ان 4 خلا بازوں میں 2 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔

سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی بریسٹ کینسر ریسرچر ریانہ برناوی اس مشن میں سعودی ساتھی علی القرنی کے ساتھ خلائی مشن پر روانہ ہوئی ہیں جو ایک فائٹر پائلٹ ہیں۔ان کے علاوہ پیگی وٹسن اور جان شوفنر بھی اس خلائی مشن پر روانہ ہوئے ہیں۔پیگی وٹسن ناسا کی سابق خلا باز ہیں جن کی انٹرنیشنل اسپیس سینٹر کے لیے یہ چوتھی پرواز ہے۔ٹینیسی سے تعلق رکھنے والے جان شوفنر تاجر ہیں جو پائلٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔مشن کا سفر امریکی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 37 منٹ پر کیپ کیناورل میں واقع کینیڈی اسپیس سینٹر سے اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ کے ذریعے شروع ہوا۔بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر 8 دن قیام کے دوران یہ چاروں خلا باز 20 تحقیقی منصوبوں پر کام کریں گے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…