منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

بھارتی بورڈ کی ہائبرڈ ماڈل پر ممکنہ شرط، پی سی بی کا پہلے ہی لائحہ عمل تیار

datetime 22  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی )پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہائبرڈ ماڈل پر ممکنہ شرط کا لائحہ عمل پہلے سے تیار کر لیا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی ہائبرڈ ماڈل کی رضامندی ورلڈ کپ سے مشروط کر ہی نہیں سکتا، بھارت ایشین کرکٹ کونسل اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایونٹس کو ایک دوسرے سے مشروط نہیں کر سکتا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کا ایشیا کپ کے ہائبرڈ ماڈل سے کوئی تعلق نہیں، ہائبرڈ ماڈل پر رضامندی کے لیے ورلڈ کپ کے میچز بھارت میں کھیلنے کی شرط نہیں رکھی جا سکتی۔پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت تب ہی جائے گی جب حکومتِ پاکستان اجازت دے گی، بھارت کی جانب سے ورلڈ کپ کی شرط رکھنے پر پی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی شرط رکھے گا۔ورلڈ کپ پر بھارت کی جانب سے تحریری طور پر ڈیل کرنے کے جواب میں پی سی بی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں آکر کھیلنے کی تصدیق مانگے گا، بھارت کی ایشیا کپ کے ذریعے ورلڈکپ کے لیے کی گئی بلیک میلنگ پی سی بی کو کسی صورت قبول نہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی نے ورلڈکپ کے وینیوز کا جائزہ لینے کے لیے 27 مئی کو اجلاس بلا لیا، پاکستان کو کون کون سے وینیوز پر ورلڈ کپ کھیلانا ہے؟ حتمی فیصلہ 27 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔ پی سی بی نے ایشیا کپ ہائبرڈ ماڈل کے لیے دو وینیوز کا انتخاب کیا ہے، ایشیا کپ کے پاکستان میں 4 میچز قدافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے، مجوزہ شیڈول کے مطابق ایشیا کپ کے دیگر میچز دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کروانے کا پلان ہے۔ایشیا کپ کے دبئی میں میچز شام ساڑھے 4 بجے شروع کیے جائیں گے، شارجہ اور ابو ظہبی کی نسبت دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں زیادہ ٹکٹیں فروخت کی جا سکتی ہیں۔پی سی بی گیٹ منی کو مدِنظر رکھتے ہوئے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بقیہ ایشیا کپ کروانا چاہتا ہے، شارجہ 16ہزار اور شیخ زید اسٹیڈیم 20 ہزار کی نسبت دبئی میں 25 ہزار سے زائد شائقین میچ دیکھ سکتے ہیں۔لاجسٹک اور براڈ کاسٹنگ اخراجات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے دو وینیوز پر ایشیا کپ کروانے کا پلان ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…