ُپشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا سے تحریک انصاف کو ایک اور دھچکا لگ گیا اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ہشام انعام اللہ گزشتہ 10ماہ سے عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانیے پرنالاں تھے جبکہ سابق صوبائی وزیر9مئی کے واقعات اورشہدا کے مجسموں کی بے حرمتی پربھی رنجیدہ تھے۔
ذرائع کے مطابق ہشام انعام اللہ کے پارٹی سے اختلافات بھی چل رہے تھے، وہ علی امین گنڈا پور کی حلقے میں مداخلت پر پارٹی سے شکایت بھی کرچکے تھے۔سابق صوبائی وزیر کے خاندانی ذرائع نے بتایاکہ ڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور (آج)ہفتہ پشاورمیں پریس کانفرس میں پارٹی سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان کریں گے۔