راولپنڈی (این این آئی) جی ایچ کیو اورکورکمانڈر ہائوس لاہور پرحملے کے معاملے پر ایف آئی اے سائبرکرائم نے تمام ملزمان کی پروفائلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایف آئی اے نے تمام ملزمان کی پروفائلنگ سوشل میڈیا اکائونٹس کے ذریعے شروع کردی ہے،سیاسی جماعت سے تعلق ہونے کے متعلق بھی تمام شواہد حاصل کر لیے گئے ہیں۔بیشترملزمان 6ماہ سے سیاسی جماعت کا ایجنڈا پروموٹ کررہے تھے،تمام ملزمان کی پروفائلنگ پبلک کی جائے گی۔