اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کیاہے کہ دفتر خارجہ کو بتائے بغیرصدر سفارتکاروں سے ملاقاتیں کر رہے۔
ٹوئٹر پراپنے بیان میںعطا تارڑ نے کہاکہ عارف علوی دفتر خارجہ کو بتائے بغیر غیر ملکی سفارت کاروں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، دفتر خارجہ سے بالا یہ ملاقاتیں انتہائی نا مناسب فعل ہے۔انہوں نے کہاکہ صدر کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ ایسے کام کریں، عارف علوی صدر کم اور تحریک انصاف کے کارکن زیادہ لگ رہے ہیں۔عطا تارڑ نے مطالبہ کیا کہ عارف علوی استعفیٰ دیں اور اور گھر جائیں۔