کراچی(این این آئی)تحریک انصاف کے نظربند صوبائی صدرعلی زیدی نے اپنے بیان میںکہاہے کہ میرے پی ٹی آئی چھوڑنے کی جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں،مجھے کالے قانون ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا،افسوس ہے کہ کچھ دوست جال میں پھنس جاتے ہیں اور جھوٹی سازشی تھیوریوں میں فریق بھی بن جاتے ہیں،نہیں چاہوں گا کہ جو اسیری کے دنوں میں مجھ پر گزری ہے وہ ان پر گزرے،15 اپریل سے 15 مئی تک میں نے زیادہ تر وقت حراست میں گزارا،میرے خلاف غلط معلومات پھیلانے کے لیے ایک منظم پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے،مجھے دو بار گرفتار کیا گیا تھا اور ابھی بھی گھر میں نظر بند ہوں۔علی زیدی نے کہاکہ پی ٹی آئی اس وقت جمہوریت کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے،تمام مشکلات کے باوجود چیئرمین عمران خان کے ساتھ وفادار رہوں گا۔