بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

’آنکھ سے دور سہی دل سے کہاں جائے گا، جانے والے تو ہمیں یاد بہت آئے گا‘ بھارتی چیف جسٹس نے ساتھی جج کی ریٹائرمنٹ پر پاکستانی شاعرکی نظم پڑھ دی

datetime 16  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس دھنن جیا وائی چندر چور نے جج کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے ساتھی کے اعزاز میں کی جانے والی الوداعی تقریر میں پاکستانی شاعر کا حوالہ دے ڈالا۔چیف جسٹس آف انڈیا نے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے سے سبکدوش جسٹس ایم آر شاہ المعروف ’ٹائیگر شاہ‘ کو الوداع کہتے ہوئے کہا کہ ، ’آپ کو بہت یاد کیا جائے گا‘

۔ڈی وائی چندرچور نے پاکستانی شاعرعبید اللہ علیم کی نظم سے شعر پڑھا ’آنکھ سے دور سہی دل سے کہاں جائے گا، جانے والے تو ہمیں یاد بہت آئے گا‘۔بھارتی چیف جسٹس نے کہا کہ وہ جسٹس شاہ کو ان کی ہمت اور لڑنے کے جذبے کی وجہ سے ’ٹائیگر شاہ‘ کہتے ہیں۔بھارتی چیف جسٹس نے کہا کہ، ’جسٹس شاہ کا 9 نومبر 2022 کو کولیجئم میں داخلہ میری بطور چیف جسٹس تقرری کے ساتھ ہوا تھا، وہ میرے لئے ایک مضبوط ساتھی رہے ہیں، جو عملی دانش مندی سے بھرپور ہیں، ان کے بہترین مشوروں سے ہمیں بہت مدد ملی اورہم نے مختصر وقت میں پہلی سات تقرریاں کیں۔ چیف جسٹس نے 1998 میں گجرات ہائیکورٹ میں جسٹس شاہ سے ملاقات کے وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک کیس میں پیش ہونا تھا لیکن وہ اپنا گاؤن ممبئی میں ہی بھول گئے تھے اور جسٹس شاہ نے جونیئر سے ان کے لیے گاؤن کا انتظام کیا۔ انہوں نے سبکدوش جج کی حس مزاح کو بھی سراہا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 2 نومبر 2018 کو سپریم کورٹ میں تعینات ہونے والے جسٹس شاہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھارتی سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…