کراچی(این این آئی)ماہر فلکیات نے پاکستان میں عیدالاضحی 28 جون کو ہونے کا امکان ظاہر کیاہے تاہم حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے ذی الحج کے چاند دیکھنے کے بعد ہی ہو گا۔مصرکے ماہر فلکیات نے فلکیاتی حسابات کے مطابق عیدالاضحی کی تاریخ بتا دی ہے۔
مصر کے قومی ادارہ برائے فلکیات و جیو فزیکل ریسرچ کے سربراہ ڈاکٹر جاد القاضی کے مطابق فلکیاتی حسابات کے مطابق شوال کا مہینہ 29 دن کا ہو سکتا ہے۔انہوں نے بتایاکہ ذی القعدہ 1444ھ اگلے اتوار کو شروع ہو گا، اس صورت میں عیدالاضحی 27 جون کو ہوگی۔ڈاکٹر جاد القاضی کے مطابق29 شوال 5بج کر 54 منٹ پر ذی العقد کا چاند نظر آنے کا امکان ہے لیکن بعض عرب اور اسلامی ممالک میں غروب آفتاب کے بعد نیا چاند ابھی پیدا نہیں ہو ا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ مکہ مکرمہ میں چاند غروب آفتاب سے تین منٹ پہلے غروب ہو جائے گا جبکہ قاہرہ میں نیا چاند غروب آفتاب کے ایک منٹ بعد تک رہے گا۔پاکستان میں عیدالاضحی 28 جون کو ہونے کا امکان ظاہر کیاگیا ہے لیکن حتمی فیصلہ پاکستان کی رویت ہلال کمیٹی کے ذی الحج کے چاند دیکھنے کے بعد ہی ہو گا۔