جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فواد چودھری کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا

datetime 16  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ فواد چودھری کو ایسے مقدمات میں بھی گرفتار نہ کیا جائے جن کا اسے علم نہیں

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ یہ تسلیم شدہ ہے کہ اسلام آباد پولیس کا ایف آئی آر کی معلومات کے حوالے سے کوئی نظام موجود نہیں۔سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے منگل کو ہی اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت منظور ہونے کے بعد پنجاب پولیس کی جانب سے گرفتاری کی کوشش پر نئی درخواست دائر کی جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی، عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات اوور رول کر دئیے۔دوران سماعت عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سے مقدمات کی تفصیل کا پوچھا جس پر انہوں نے بتایا کہ فواد چودھری کیخلاف 2 مقدمات ہیں، عدالت نے اپنے فیصلے میں تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کو غیر قانونی ڈیکلیئر کیا ہے، فواد چودھری کے وکیل نے کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے قبول کرتے ہوئے پولیس کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے تمام فریقین کو نوٹس بھی جاری کر دیئے ہیں، عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو ریکارڈ سمیت ذاتی حیثیت جبکہ ایڈووکیٹ جنرل کو کیسوں کی فہرست کے ساتھ (آج) بدھ کو طلب کر لیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…