پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

دوسرے مرحلہ میں اس سے بڑے فرق سے جیت کر ابھریں گے ،ایردوان

datetime 16  مئی‬‮  2023 |

انقرہ(این این آئی)ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے ترک الیکشنز اتھارٹی کی جانب سے رن آف مرحلہ کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتوار کے انتخابات میں کوئی فاتح نہیں ہے اور ہم نے 28 مئی کو رن آف میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم رن آف میں ایک اور بڑے مارجن سے واپس آئیں گے۔

دلچسپ امر ہے کہ ترکیہ میں گزشتہ 100 سالوں میں یہ پہلی مرتبہ ہو گا کہ کسی بھی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں جانا پڑ رہا ہے۔ایردوان نے مزید کہا کہ میں نے آج سے ہی رن آف کے لیے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا اب ہم پہلے رانڈ میں حاصل کیے گئے ووٹوں کو دوگنا کر دیں گے اور ایک تاریخی فتح حاصل کریں گے۔ترک الیکشن اتھارٹی نے باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ 14 مئی اتوار کے انتخابات میں کوئی فاتح نہیں ہے اور 28 مئی کو رن آف کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترک الیکشن اتھارٹی نے کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان کو 49.51 فیصد اور کمال کلیچ دار اوغلو کو 44.88 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ اتھارٹی نے کہا کہ 100 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ہے اور اس الیکشن میں ٹرن آٹ 88.92 فیصد رہا۔عثمانی دور کے بعد کے ترکیہ کے اہم ترین انتخابات کے مکمل نتائج نے ظاہر کیا کہ ایردوان جنہوں نے 2003 سے اقتدار پر اپنی گرفت مضبوط کر رکھی ہے اور 10 سے زیادہ مرتبہ قومی انتخابات میں ناقابل شکست رہے ہیں اس مرتبہ 50 جمع ایک فیصد ووٹ حاصل کرنے میں معمولی سے فرق کے ساتھ ناکام ہوگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…