پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

پولیس اہلکار نے براہ راست نشریات میں بچے کو کرنٹ لگا دیا

datetime 16  مئی‬‮  2023 |

ایڈنبرگ(این این آئی)سوشل میڈیا پر ایک بچے کی حیران کن فوٹیج پھیل گئی ہے۔ بچے کی عمر 11 سال سے زیادہ نہیں، وہ ایک چاقو لہرا رہا تھا جب سکاٹ لینڈ میں پولیس اہلکاروں نے اسے گھیرے میں لے لیا۔ اہلکار اس سے خوفزدہ ہو کر اس سے چاقو پھینکنے کو کہہ رہے تھے کہ ایک اہلکار نے بچے کو بجلی کے جھٹکے دے ڈالے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق فوٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچہ فون بھی پکڑے ہوئے ہے اور اس واقعے کی فلم بندی کرتے ہوئے کہہ رہا ہے میں اب ٹک ٹاک پر براہ راست نشریات پر ہوں۔ پولیس والوں کی آواز بھی سنائی دے رہی ہے۔ پولیس اہلکار کہ رہا ہے چاقو پھینک دو اور اسے اپنے سے دور رکھو۔اس کے بعد ایک اہلکار الیکٹرک سٹن گن تھامے اس کے پاس پہنچا۔ اسے کرنٹ کا جھٹکا دے ڈالا۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ کرنٹ لگنے سے لڑکا درد سے چیخ اٹھا تھا۔ بچے کو بار بار پولیس کو برا بھلا کہتے اور پارک کی گھاس پر درد سے کراہتے ہوئے بھی سنا گیا۔ امکان ہے کہ یہ بچہ سکاٹ لینڈ میں کرنٹ کا شکار ہونے والا سب سے کم عمر انسان ہے۔پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور بہت سے لوگوں نے 18 سال سے کم عمر کے بچوں پر الیکٹرک سٹن گن کے استعمال کے رواج پر نظرثانی کا مطالبہ کردیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…