پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

شرپسند کس کس علاقے سے جناح ہائوس پہنچے،روٹ ٹریکنگ مکمل

datetime 16  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد جناح ہائوس وعسکری تنصیبات پرحملے کے لئے شرپسند کس کس علاقے سے پہنچے اس کی روٹ ٹریکنگ مکمل کرلی گئی،سیف سٹی اتھارٹی کو نادرا ڈیٹا تک رسائی دینے کا فیصلہ کرلیا گیا،سیف سٹی براہ راست نادرا ریکارڈ سے شرپسندوں کی شناخت کرے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق لبرٹی اورزمان پارک سے سب سے زیادہ مشتعل لوگ جناح ہائوس پہنچے،جناح ہائوس میں توڑپھوڑ کرنے والوںمیں دیگرصوبوں سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد شامل ہیں۔پولیس کے مطابق دوسرے اضلاع اورصوبوں سے آنے والے شرپسند عرصہ دراز سے زمان پارک مقیم رہے،1100سے زائد سے زائد شرپسندوں کی شناخت مکمل کرلی گئی ،سیف سٹی نے 1100 ویڈیوزاورتصاویرقانون نافذ کرنے والے اداروں کودی ہیں۔

سیف سٹی اتھارٹی کو نادرا ڈیٹا تک رسائی دینے کا فیصلہ کرلیا گیا،سیف سٹی براہ راست نادرا ریکارڈ سے شرپسندوں کی شناخت کرے گی۔ پولیس کے مطابق بلوائیوں نے سیف سٹی کی پندرہ سائٹس اورتیس کیمروں کوتوڑا،سوشل میڈیا پرمتحرک شرپسندوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا۔پولیس کے مطابق سپیشل برانچ ،سی ٹی ڈی نے سوشل میڈیا ٹریکنگ کے ذریعے جوہر ٹائون، ساندہ، اقبال ٹائون، گارڈن ٹان میں چھاپہ مار کارروائیاں کی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…