قاہرہ(این این آئی)ماہرین قانون اور آثار قدیمہ پر مشتمل ایک مصری گروپ نے نیٹ فلکس پلیٹ فارم سے نشر ہونے والی دستاویزی فلم میں شہرہ آفاق ملکہ قلوپطرہ کے تصور اور قدیم مصری تہذیب کو مسخ کرنے پر ویڈیو پلیٹ فارم کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبے کے ساتھ ساتھ 2 بلین ڈالر کے ہرجانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق متنازعہ دستاویزی فلم کے باعث مصری شناخت اور شخصیات اور تاریخی ورثے کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے پر زور دیا گیا۔ تاریخی حقائق کو مسخ پر یونیسکو کی مداخلت کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔