ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سعودی ہیلتھ پریکٹیشنر نے زخمی مریض کو بچا کر دل موہ لیے

datetime 15  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی )سعودی عرب کے علاقے عسیر کی رجال المع گورنری میں ایک ٹریفک حادثہ کے بعد ہسپتال میں اعلی عہدہ پر فائز ہیلتھ پریکٹشنر نے زخمیوں کو بچانے کی بھرپور کوشش کرکے اعلی اخلاقی مثال قائم کردی۔رجال المع کے جنرل ہسپتال میں نرسنگ سروسز کے ڈائریکٹر یحیی بن ابراہیم الالمعی نے زخمی کو بروقت اپنی گاڑی پر ہسپتال پہنچایا اور دل موہ لیے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ان کی انسانی ہمدردی پر مبنی اس اقدام کی بڑے پیمانے پر تعریف کی گئی ۔ رجال المع جنرل ہسپتال میں نرسنگ سروسز کے ڈائریکٹر یحیی بن ابراہیم اس وقت حیران رہ گئے کہ ان کی آنکھوں کے سامنے ایک خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ العوص پارک سے متعلقہ رکاوٹ کے نیچے حادثہ پیش آیا تھا ۔ یحیی بن ابراہیم اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ گاڑی میں جا رہے تھے۔ حادثہ دیکھ کر انہوں نے اپنی گاڑی روکی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے میں لگ گئے۔ انہوں نے صورت حال کا جائزہ لیا اور شدید زخمی کو خطرے کی حالت سے بچانے کے لیے فوری طور پر ہسپتال پہنچانا ضروری تھا۔یحیی بن ابراہیم الالمعی نے بتایا کہ حادثے میں چار زخمیوں میں ایک شخص وہ تھا جس کے سر پر چوٹ لگی تھی اور خون بہہ رہا تھا۔ اس لیے میں نے زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ دوسروں کو چیک کیا۔ ہم سب کو صحیح ابتدائی طبی امداد کی اہمیت کا علم ہے۔ اللہ کے فضل سے ہم زخمیوں کی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔انہوں نے مزید کہا جب میں نے عقبہ کے داخلی راستے پر کاروں کا ہجوم دیکھا اور گاڑیوں کی بڑی تعداد میں موجودگی سے ٹریفک بند ہو رہی تھی۔ رش کی وجہ سے ایمبولینس میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ میں نے زخمی شخص کو اپنی گاڑی میں لے جانے کا فیصلہ کیا۔ میں نے اپنی بیوی اور بچوں کو پچھلی سیٹوں پر بیٹھنے کو کہہ دیا۔ اس طرح کی چوٹوں میں وقت بہت قیمتی ہوتا ہے۔ زخمی شخص کو بہت جلد ہسپتال منتقل کرنا ضروری ہوتا ہے۔ ہسپتال اس مقام سے صرف 7 منٹ کی دوری پر تھا۔ زخمی شخص کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اسے ہنگامی طبی امداد دی گئی اور اب وہ شخص بالکل ٹھیک ہے۔یحیی بن ابراہیم الالمعی نے کہا میں نے جو کچھ کیا ہے وہ میرے اوپر ایک مذہبی اور حب الوطنی کا فریضہ ہے۔ سب سے بڑھ کر یہ ایک انسانی عمل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…