اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاتارڑ نے کہاہے کہ القادر ٹرسٹ کیس کرپشن کا سب سے بڑا سکینڈل ہے،عمران خان نے 458کنال زمین القادرٹرسٹ کے نام پر لی،عمران خان اور ان کی اہلیہ القادرٹرسٹ کے ٹرسٹی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہاکہ عمران خان نے ملک و قوم کے 60ارب روپے لوٹے ،عمران خان کی کرپشن اور چوری پکڑی گئی ہے۔
معاون خصوصی عطاتارڑ نے کہاکہ عمران خان نے بندلفافے پر اپنی کابینہ سے منظوری لی،عمران خان نے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔عطا تارڑ نے کہاکہ عمران خان سیاسی مخالفین پر لگائے گئیالزامات ثابت نہ کرسکے،عمران خان کو اپنی لوٹ مارکا جواب دینا پڑے گا۔ عطار تارڑ نے کہاکہ پی ٹی آئی شرپسندوں نے جناح ہاؤس پر حملہ کیا،عمران خان کی ہدایت پر شرپسندوں نے املاک کو نقصان پہنچایا،شرپسندوں پر دہشتگردی کے مقدمات درج کیے جائیں گے۔