استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے جس میں ابتدائی نتائج میں ترکیہ کے صدر اردوان کو برتری حاصل ہے۔ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں صدارتی انتخابات میں 21.33 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ہے، ابتدائی نتائج میں صدر اردوان 55.03 فیصد ووٹوں کے ساتھ برتری حاصل کئے ہوئے ہیں۔