بھکر (این این آئی)بھکر میں تھل کینال سے خاتون اور ایک شخص کی لاشیں نکال لی گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق 4 روز قبل خاتون نہر میں گر گئی تھی جس کو بچانے کے لیے اس کے شوہر اور دیور نے نہر میں چھلانگ لگائی تھی۔اس واقعے سے متعلق ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ خاتون کے شوہر کو نہر سے نکال لیا گیا تھا۔تھل کینال سے دیور اور خاتون کی لاشیں ملی ہیں۔