راولپنڈی( آئی این پی ) دل کے اسٹنٹ کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی،اب ایک امپورٹڈ اسٹنٹ 1لاکھ 18ہزار کی قیمت پر دستیاب ہوگا۔ نور مہر صدر پاکستان ڈرگ لائر فورم کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر دل کےاسٹنٹ کی سفارشی قیمت کی منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دے دی ہے۔