بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

شوہر کی موت کے غم سے نکلنے کے لیے کتاب لکھنے والی خاتون ہی شوہر کی قاتلہ نکلی

datetime 11  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی ریاست یوٹاہ میں تین بچوں کی ماں جنہوں نے اپنے شوہر کی موت کے بعد اظہار غم میں ایک بچوں کی کتاب لکھی تھی، قتل میں ملوث نکلیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق 33 سالہ کوری رچنز کو اپنے شوہر ایرک رچنز کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر کو فینٹانائل زہر دے کر مارا۔استغاثہ کا استدلال ہے کہ کوری رچنز نے گزشتہ سال مارچ میں حکام کو رات گئے کال کی تھی جس میں انہوں نے اپنے شوہر کی موت کی اطلاع دی تھی۔ ملزمہ نے پولیس کو بتایا تھا کہ انہوں نے اور ان کے شوہر نے گھر کی فروخت پر جشن رکھا تھا جس میں انہوں نے اپنے شوہر کو مشروب پیش کیا اور وہ اپنے تینوں بچوں میں سے ایک کو سلانے کیلئے چلی گئیں۔ملزمہ نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ جب وہ واپس اپنے شوہر کے پاس آئیں تو وہ ان کی سانسیں بند ہوچکی تھیں جس پر انہوں نے ایمرجنسی سروسز کو کال کی۔تاہم جب طبی معائنہ کیا گیا تو ایرک رچنز کے جسم میں فینٹا نائل کی پانچ گنا زیادہ مہلک مقدار پائی گئی۔ یہ ایک نشہ آور دوا ہے جو اکثر تفریحی مقامات جیسے ڈانس کلبوں وغیرہ میں استعمال ہوتی ہے۔پولیس افسران کے مطابق محترمہ سے تحقیقات اور ان کے نامعلوم شناسا کے فینٹانائل فروخت کرنے کے بیان کے بعد محترمہ پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔دوسری جانب مقتول کے اہلخانہ نے بھی پولیس کو بیان دیا کہ ایرک رچنز کے قتل کے کچھ عرصے بعد ہی انہیں کوری پر شک ہوگیا تھا۔ ایرک رچنز اپنی زندگی میں پہلے ہی بول چکے تھے کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار میری بیوی ہوگی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…