اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی سپریم کورٹ میں پیشی پر عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہاہے کہ حراست میں ایک رات کے اندر صحت ڈرامائی طور پر بہتر ہوگئی۔ریحام خان نے ایک خاتون صحافی کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا ’حراست میں ایک رات کے اندر صحت ڈرامائی طور پر بہتر ہوگئی، یہ صورتحال ان کی میڈیکل کیئر ٹیم کیلئے ٹھیک نہیں تاہم ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) کو تا حال وزارت داخلہ کی جانب سے موبائل انٹرنیٹ کی بحالی کے احکامات موصول نہیں ہوئے۔ذرائع پی ٹی اے کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایات کے بعد ہی ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال کی جائیگی۔