منگل‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2025 

آئی سی سی رینکنگ،پاکستان نے بھارت سے دوسری پوزیشن چھین لی

datetime 11  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد نئی رینکنگ جاری کردی۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیم رینکنگ کے مطابق پاکستان نے بھارت کو تیسرے نمبر پر دھکیلتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی

جبکہ آسٹریلیا 118 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں 1-4 سے ہوم گرانڈ پر کامیابی سمیٹی اور پانچویں سے دوسری پوزیشن پر آگیا۔گرین شرٹس آئی سی سی رینکنگ میں 116 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ بھارت ایک پوائنٹ کی کمی سے 115 ریٹنگ کے ہمراہ تیسری پوزیشن پر قابض ہے۔دیگر ٹیموں میں نیوزی لینڈ 104 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی، انگلینڈ پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹی، بنگلہ دیش ساتویں، افغانستان آٹھویں، سری لنکا نویں جبکہ سابق عالمی چیمپئین ویسٹ انڈیز 10 ویں نمبر پر موجود ہے۔واضح رہے کہ نئی رینکنگ مئی دوہزار بیس سیمئی دو ہزار بائیس تک کھیلی گئی سیریز کی بنیاد پر جاری کی گئی ہے۔بابراعظم کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں پاکستان نے عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی تاہم سیریز میں کلین سوئپ کرنے میں ناکام رہا تھا اور یوں پہلی پوزیشن کا تاج محض 48 گھنٹے سج سکا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…