پشاور(این این آئی)پولیس کی جانب سے صوبے میں سرکاری املاک کی تباہی اور توڑ پھوڑ میں ملوث کارکنوں اور رہنماں کے خلاف کارروائیاں شروع کرنے کے بعدخیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی قیادت انڈرگراونڈ ہوگئی ۔ پی ٹی آئی کے کچھ مقامی رہنماء جنہوں نے اپنے کارکنوں کو ویڈیو پیغامات کے ذریعے اکسایا اور اپنی موجودگی ظاہر نہیں کی وہ اب پولیس کی کارروائیوں اور گرفتاری کے خوف سے غائب ہو گئے ہیں۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام عہدیداروں نے قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے اپنے موبائل فون بند کر دیے ہیں اور رابطے کا کوئی دوسرا ذریعہ نہیں چھوڑا خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی رہنماں نے اپنے تمام سوشل میڈیا لنکس بھی منقطع کر دیے ہیں۔