لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر رہنما حماد اظہر نے الزام عائد کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دیرینہ سپورٹر میجر (ر) ساجد بخاری گھر پر چھاپے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ساجد بخاری کے گھر ماڈل ٹائون میں چھاپہ پڑا اور وہ اس دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے۔