ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کیلئے نیا پلان پیش کردیا

datetime 11  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کرکٹ کے لئے نیا پلان پیش کرتے ہوئے ایونٹ 2مرحلوں میں کرانے کی پیشکش کردی جس کے مطابق پہلے مرحلے میں ابتدائی میچز پاکستان میں جبکہ دوسرے مرحلے میں فائنل سمیت بقیہ میچز یو اے ای میں کرائے جائیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے کہا کہ پہلے مرحلے میں سوائے بھارت کے بقیہ ٹیمیں ایک ایک میچ پاکستان میں کھیلیں

دوسرے مرحلے میں بھارت سمیت تمام ٹیمیں اپنے میچز یو اے ای میں مکمل کریں۔پی سی بی نے رائونڈ ون کے 4میچز پاکستان میں کروانے کی تجویز دے دی۔ایشیا کپ کی دیگر ٹیموں نے سفر کے اضافی اخراجات کو مدنظر رکھ کر ہائبرڈ ماڈل میں تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا۔پی سی سی نے ہائبرڈ ماڈل کے کمرشل اور لاجسٹک انتظامات کی بھی یقین دہانی کروا دی۔ایشیا کپ کی دیگر ٹیموں نے عرب امارات میں ستمبر کے گرم موسم پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔پی سی بی نے ستمبر میں ایشیا کپ 2018 اور آئی پی ایل کے یو ائے ای میں ہونے کا حوالہ دیا۔ایشین کرکٹ کونسل کے ممبران نے نجم سیٹھی سے نئی تجاویز پر مشاورت کا وقت مانگ لیا۔ذرائع کے مطابق بنگلا دیش اور سری لنکا نے ایشیا کپ کے اجلاسوں کے دوران نیوٹرل وینیو پر ایشیا کپ کی منتقلی کی کوئی بات نہیں کی، دونوں کرکٹ بورڈز نے براہ راست پی سی بی کو نیوٹرل وینیو پر ایشیا کپ کی منتقلی کی بات نہیں کی۔سری لنکا اور بنگلا دیش کی پاکستان میں ایشیا کپ کھیلنے کی یقین دہانی کا ثبوت پی سی بی کے پاس موجود ہے۔پی سی بی کو ای میل کے ذریعے سری لنکا اور بنگلادیش نے پاکستان میں ایشیا کپ کھیلنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نیا پلان اے سی سی میں پیش کرکے انگلینڈ روانہ ہوگئے۔پی سی بی کے نئے پلان کے تحت ٹیمیں ایک بار ہی متحدہ عرب امارات جائیں گی بار بار آنا جانا نہیں ہوگا۔

ایشین کرکٹ کونسل کے ممبران ایشیا کپ کا نیا پلان اے سی سی صدر جے شاہ کو پیش کرکے جواب دیں گے، پی سی بی نے یہ بھی واضح کردیا ہے اگر پورا ایونٹ کسی دوسرے مقام پر منتقل کیا گیا تو پاکستان شرکت نہیں کرے گا۔ذرائع کے مطابق کرکٹ میں پاکستان کی اہمیت بڑھتی جارہی ہے، یہی وجہ ہے کہ آئی سی سی کے نئے فنانشل ماڈل میں پاکستان کو آمدنی کا چوتھا بڑا حصہ دیا جارہا ہے، ماضی میں پاکستان اس فہرست میں چھٹے یا ساتویں نمبر تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…