لاہور( این این آئی)سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔بجلی صارفینسے 44ارب 45کروڑ 60لاکھ روپے وصول کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔بجلی کمپنیوں نے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کی ہے کہ کیپسٹی چارجزکی مد میں 31ارب 76کروڑ 60 لاکھ روپے وصول کرنے کی اجازت دی جائیآپریشن اینڈ مینٹینس کی مد میں 4ارب 28کروڑ80لاکھ وصولی کی درخواست دی گئی ہے۔لیسکو نے صارفین سے 11ارب 20 کروڑ،فیسکو نے 10 ارب ،میپکو نے 10 ارب 42کروڑروپے وصولی کی درخواست دی hw۔نیپرا اتھارٹی 24 مئی کو بجلی کمپنیوں کی درخواست پر سماعت کرے گی۔