بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

برلن میں نومولود بچوں کے مقبول ترین ناموں میں اسم محمدسب سے پسندیدہ نام

datetime 11  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن (این این آئی)محمد نام برلن میں نوزائیدہ مسلمان بچوں کے لیے سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا پیارا نام بن گیا ہے۔ پورے جرمنی میں یہ نام بیسویں نمبر پرہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن لینگویج ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ محمد نام فہرست میں ایک طویل عرصے تک شامل رہا ہے اور ابھی جرمنی کے مسلمانوں میں یہ نام بہت مقبول ہے۔ یہ نام نوح اور آدم کی طرح مقبول ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ بچوں کی پیدائش سے متعلق ہے، جب کہ جرمن دارالحکومت برلن میں لڑکیوں کے لیے صوفیہ کا نام پہلے نمبر پر ہے، جس نے ایمیلیا اور ایما جیسے دیگر ناموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ناموں کی سالانہ فہرستوں کی بنیاد جرمنی بھر کے 750 سے زائد پیدائشی رجسٹریشن دفاتر سے لیے گئے ڈیٹا سے مرتب کی گئی ہے۔جرمن اخبار نے بتایا کہ نام محمد قومی سطح پر 20 ویں نمبر پر ہے، کیونکہ گذشتہ سال 2022 میں پیدا ہونے والے 2758 بچوں کا محمد رکھا گیا۔اس نے وضاحت کی کہ 2018 میں برلن میں محمد نام سب سے زیادہ عام نہیں تھا لیکن یہ ان جدید مراکز میں شامل ہے جس نے اس وقت برلن میں تنازعہ کو جنم دیا تھا۔2021 میں محمد کا نام برلن میں تیسرے نمبر پر ہے، 2022 میں مزید مقبول ہوا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ جرمن ایسوسی ایشن کے بیان کے مطابق نوح نام اب بھی مجموعی طور پر جرمنی میں نوزائیدہ بچوں کا سب سے زیادہ مقبول نام ہے۔جرمنی میں سب سے زیادہ عام ناموں کا ڈیٹا شائع کرنے والی ویب سائٹ (beliebte-Vornamen) کے مطابق سال 2022 کے مقبول ترین عربی ناموں میں مالک، علی اور بچیوں میں علیا اور زینب نام زیادہ رکھے گئے۔ البتہ جرمنی کے عربوں اور مقامی لوگوں کے درمیان لنڈا اور لینا بھی مقبول نام ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…