بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

سوشل میڈیا کی بندش،پاکستانیوں نے ’’وی پی این‘‘ کے ذریعے حل نکال لیا، میمز کی بھرمار

datetime 11  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کے درمیان دو روز سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بلاک ہوگئے تاہم بیشتر پاکستانیوں نے اس کا حل وی پی این کے ذریعے نکال لیا جس کے بعد ٹوئٹر پر میمز کی بھرمار ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان اس وقت قومی احتساب بیورو (نیب) کی حراست میں ہیں اور انہیں عدالت نے 8 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا ۔

عمران خان کی گرفتاری کے دو گھنٹے بعد ہی ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے اور احتجاج شروع ہوگئے تھے جس وجہ سے مقامی انتظامیہ نے متعدد شہروں میں دفعہ 144 نافذ کی تھی۔اسی دوران وزارت داخلہ کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل براڈ بینڈ سروسز، اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھی بلاک کر دیا تھا، پی ٹی اے نے کہاکہ انٹرنیٹ بندش غیر معینہ مدت کے لیے ہے تاہم شہریوں نے اس کا بھی حل نکال لیا، بیشتر لوگوں نے وی پی این کے ذریعے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو استعمال کرنا شروع کیا جس کے یکے بعد دیگرے سوشل میڈیا بالخصوص ٹوئٹر پر میمز کا طوفان آگیا۔خیال رہے کہ وی پی این کے معنی ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس ہے جسے انسٹال کرکے آپ سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کرسکتے ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ اس کیلئے آپ کے موبائل میں انٹرنیٹ سروس موجود ہو۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…