منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

13پارٹیوں کی یہی خواہش ہے عمران خان نااہل ہوجیل میں ہواوراس سے نجات ہو‘ سابق وزیر داخلہ

datetime 11  مئی‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نیب کوگالیاں دینے والے نیب کے شادیانے بجارہے ہیں، عدالتوں کے احترام کی بجائے عدالتوں سے گرفتاریاں کی جارہی ہیں ،انصاف نیلام ہورہاہے ،اللہ کے بعد عدلیہ ہی فیصلہ کرسکتی ہے ،ملک دیوالیہ ہوتاہے یالوگ بھوکے مرتے ہیں اس سے شریف زاداری فضل الرحمان کوکوئی فرق نہیں پڑتاان کا مسئلہ صرف عمران خان اورانتقام ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہاکہ 13پارٹیوں کی یہی خواہش ہے کہ عمران خان نااہل ہوجیل میں ہواوراس سے نجات ہو،شہبازکی تقریر رضیہ بٹ کاناول تھی ،نواز ،زرداری ہمیشہ فوج کادست شفقت چاہتے ہیں ،پاکستان کی عظیم فوج کبھی اپنی عوام پرگولی نہیں چلا تی، اداروں کوبخوبی علم ہے حکومت کی اہلیت اورصلاحیت صفرہے ان کی سیاسی موت ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت کاکوئی والی وارث نہیں نہ ان کے کوئی کہے میں ہے نہ ان کااحترام ہے نہ مقام ہے ،یہ نفرت کانشان ہیں ،یہ ملک کے لئے بڑابحران ہیں ،یہ عوام میں جانے کے قابل نہیں ،جس چینل پرآتے ہیں لوگ چینل بدل لیتے ہیں ،جن لوٹوں نے نوٹ لے کر ووٹ بیچے ان کو بھی رینجرزکی سکیورٹی دی گئی ہے آئین موم کی ناک بن گیاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…