بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

لاہور پولیس نے عمران خان سمیت پی ٹی آئی قیادت پر سات مقدمات درج

datetime 11  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی ) لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت مرکزی قیادت شاہ محمود قریشی، مراد سعید، علی امین گنڈا پور، حماد اظہر اور دیگر کے خلاف قتل، ڈکیتی، پولیس پر حملے، سرکاری املاک کو نقصان سمیت دیگر الزامات کے تحت سات مقدمات درج کیے ہیں جن میں سے چار مقدمات انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیے گئے ہیں۔پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف لاہور کینٹ میں کور کمانڈر ہائوس (جناح ہائوس) پر حملہ کرنے، 15کروڑ روپے سے زائد مالیت کا قیمتی سامان لوٹنے اور اسے آگ لگانے کے لیے انسداد دہشت گردی ایکٹ اور 20دیگر جرائم کے تحت سرور روڈ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ۔

ان کے خلاف یہ مقدمہ ڈی ایس پی اشفاق رانا کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان، شاہ محمود قریشی سمیت کئی دیگر سینئر رہنمائوں اور 1500 کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما میاں اسلم اقبال اور محمود الرشید نے مسلح ہو کر مشتعل ہجوم کی قیادت کی جو بعد میں لاہور کینٹ کے علاقے کی طرف جاتے ہوئے پرتشدد ہو گئے۔ڈی ایس پی نے ایف آئی آر میں الزام لگایا کہ انہوں نے فوج کے خلاف نعرے بازی کی اور اعلان کیا کہ پی ٹی آئی کی اعلی قیادت نے انہیں پولیس پر حملہ کرنے اور سرکاری و نجی املاک نذر آتش کرنے کی ہدایت کی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…