بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

دل ٹوٹ گیا، اللہ ہمارے ملک اور عوام پر اپنا رحم فرمائے، ماہرہ خان

datetime 11  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پْر تشدد احتجاج اور جلائو گھیرائو پر فنکاروں نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ مایا علی نے لائیو لونگ عمران خان کے ہیش ٹیگ کیساتھ اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں مظاہرین سے اپیل کی کہ وہ خود اور دوسروں کو نقصان مت پہنچائیں اور لوگوں کی گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور دکانوں کے شیشے مت توڑیں اور نہ ہی کسی سے لوٹ مار کریں۔مایا علی نے مزید کہا کہ ہمیں کسی کو تکلیف پہنچائے یا کسی کیلئے خطرے کا باعث بنے بغیر اس صورت حال کو سمجھداری سے سنبھالنا ہے.

لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچانے والے شرپسند ہم میں سے نہیں ہیں اور ہمیں معلوم ہے کہ یہ کون لوگ ہیں۔مایا علی نے کہا اس مشکل وقت میں بھی ہمیں ایک دوسرے کی مدد کی کوشش کرنی چاہئے اور ہمیں قوم بن کر کھڑا ہونا ہے جو ہمارا کپتان ہمیشہ چاہتا ہے۔اداکارہ ماہرہ خان نے ملک کی صورتحال پر اپنے تبصرے میں لکھا کہ؛ دل ٹوٹ گیا، اللہ ہمارے ملک اور عوام پر اپنا رحم فرمائے، آمین-معروف کامیڈین، میزبان اور اداکار یاسر علی نے اپنے بیان میں کہا کہ بچپن میں بہت ویڈیو گیمز کھیلے ہیں مگر جو گیم اس وقت پاکستان میں چل رہا ہے سمجھ سے باہر ہے۔یاسر حسین نے لکھا کہ اس گیم کی بلا پتا نہیں کب سامنےآئے گی، خدا خیر کرے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…