اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے افراد نے سیکٹر جی 11 میں واقع رمنا تھانے کو آگ لگا دی ہے ،ایک بکتر بند گاڑی کو بھی نذرِ آتش کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مظاہرین کی جانب سے فائرنگ بھی کررہے ہیں اس لیے متعلقہ علاقے کے رہائشی گھروں میں رہیں اور غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں۔ترجمان کے مطابق زیرو پوائنٹ کے قریب بھی مظاہرین کی جانب سے پرائیویٹ گاڑیوں کو نشانہ بنانے کی اطلاعات ملیں۔ترجمان کے مطابق شہر میں فوج طلب کرلی گئی ہے اور فوج کے دستے مختلف مقامات پر پہنچ گئے انہوںنے کہاکہ پولیس، رینجرز اور افواج پاکستان امن عامہ کے قیام کے لیے موقع پر موجود ہیں اور تمام ایسے لوگ جو اشتعال پھیلا رہے ہیں وہ ایسی حرکتوں سے باز رہیں۔