بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کیلئے عدلیہ، وزیرِاعظم، اسٹیبلمشنٹ کے پاس جانا پڑے تو جاؤں گا، فیصل واوڈا

datetime 10  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ احتجاج پرامن رکھیں،عمران خان کوکچھ بھی نہیں ہوگا، پاکستان کیلئے عدلیہ، وزیرِ اعظم، وزرائے اعلیٰ، اسٹیبلمشنٹ کے پاس جانا پڑے تو میں جاؤں گا۔ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے پہلے پریس کانفرنس میں جو باتیں کی وہ عمران خان کو بچانے کیلئے کیں، پاکستان ہے تو عمران خان ہے،

ان کی گرفتاری پر لوگوں کے جذبات کو ابھارا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال کا بھارت فائدہ اٹھا رہا ہے، بھارت پاکستان کی بھیانک تصویر دکھا رہا ہے، عوام سے درخواست ہے ملک سے دشمن جیسا سلوک نہ کریں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ جتنا بھی اختلاف ہو جب پاکستان کی بات آئے گی ہم سب ایک ہیں۔ احتجاج پْرامن رکھیں، عمران خان کو کچھ بھی نہیں ہو گا۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز پکڑ دھکڑ کے دوران پی ٹی آئی کے 11 سینئر ممبرز میرے گھر میں رہے، میرے دل میں بدلہ ہوتا تو ان کو پکڑوا دیتا، ان میں دو افراد وہ تھے جن سے پارٹی میں میرے ساتھ مخالفت تھی۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ کام نہ کریں جس سے عمران خان مزید مشکل میں پہنچ جائیں، ان کی صحت خرابی کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کور کمانڈر لاہور نے گزشتہ روز بردباری سے کام لیا، کور کمانڈر لاہور نے بچوں کو غم و غصہ کو نکالنے دیا ان پر گولی نہیں چلائی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…