لاہور( این این آئی )تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت کوئی آئین موجود نہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت غیراعلانیہ مارشل لا ء ہے، ملک میں نظر نہ آنے والی ایمرجنسی نافذ ہے۔بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان پرالزام ہے کہ ٹرسٹ سے یونیورسٹی بنانے کی کوشش کیوں کی، حکومت کے لیے شرم کا یہ اقدام ہے۔