میانوالی (این این آئی) میانوالی میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم کے نتیجے میں 10افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کیخلاف میانوالی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سخت احتجاج کیا،پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم کے نتیجے میں 10زخمی ہوگئے۔تصادم میں زخمی ہونے والوں میں 5پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ تحریک انصاف کے مشتعل کارکنان نے تھانہ کمرمشانی کو بھی آگ لگادی۔